the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر ضلع میں بارش نہیں ہونے کے باعث کسان کافی پریشان تھے ۔کئی کسانوں نے بارش نہ ہونے کی صورت میں اپنے اپنے کھیتوں تخم ریزی نہیں کی ۔اللہ کی اس رحمت کے انتظار میں کسان اپنی آنکھوں کو آسمان پر بکھرے بادلوں کو دیکھتے اور اللہ سے دعا کرتے کہ اللہ جلد سے جلد بارش ہو اور کھیتوں میں تخم ریزی ہوجائے ۔ آئمہ مساجد نے بھی نمازِ جمعہ کے موقع پر رحمت باراں کیلئے دعا کی تھی آخرکار بیدر ضلع میں گزشتہ شب موسم بارش کی پہلی بارش لگاتار کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ جہاں کسانوں کیلئے بارش فائدہ مند رہی وہیں شہروں میں مجلسِ بلدیہ کی اور ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب بارش کا پانی شہر کی اہم سڑکوں اور گلیوں کی سڑکوں میں جمع ہوگیا ۔بارش کے پانی کی



نکاسی کا قبل از وقت بارش کوئی نظم نہیں کیا گیا ۔گزشتہ شب کی بارش میں بیدر ضلع کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں آگیا ہے ۔سڑکیں اور گلیاں ندی اور نالوں کی منظر پیش کررہی ہے ۔ دیہاتوں سے کچے مکانات کے گرنے کی اِطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔بارش نے مجلس بلدیہ کی پول کھول دی ہے ۔جگہ جگہ کچرے کے انبار ‘نالیوں کی عدم صفائی کے علاوہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی اور زیرِ زمین ڈرینیج سسٹم کے تعمیری کام کی وجہ سے قدیم شہر بیدر کے کچھ محلہ جات میں راہ گیروں کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔رمضان المبارک کے اس متبرک مہینے میں قدیم شہر کے کچھ محلہ جات میں راستوں کی حالات اتنی خستہ ہے کہ مصلیانِ مسجد کو مسجد جانے کیلئے کافی دشواری کا سامنا ہے ۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.